بٹ کوائن، ایتھیریم اور ریپل کے ممکنہ لیولز کیا ہو سکتے ہیں ؟

بٹ کوائن (BTC ) کی قدر اسوقت فیصلہ کن موڑ پر ہے۔اور ایک ٹریگر کرپٹو مارکیٹس کے لئے اگلی سمت کا تعین کرے گا۔ ایک غیر جانبدارانہ نقطہ نظر سے اسوقت Bitcoin سے ہٹ کر Ripple اور Ethereum دونوں ہی بلندی کی طرف اڑان بھرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسوقت دونوں میں ہی 30 سے 35 فیصد تک تیزی کا مارجن موجود ہے۔ حالانکہ اسوقت زمینی و جغرافیائی حالات کرپٹو کے لئے سازگار نہیں ہیں ۔ آج روس کی طرف یوکرائن پر جدید میزائیلوں سے نیا حملہ کیا گیا ہے جس سے یورپی سرمایہ کار اپنے اسٹاکس اور کرپٹو اثاثے فروخت کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ سے بٹ کوائن مسلسل بیئرش موڈ کے ساتھ ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسوقت پوری کرپٹو مارکیٹ بٹ کوائن کے واضح سمت لینے کا انتظار کر رہی ہے۔ اگر بٹ کوائن نیچے آیا تو اس کے موجودہ گراوٹ کے رجحان میں 18 فصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اسوقت کرپٹو کے سرمایہ کاروں کو کچھ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ جمعے کے روز تک کئی اہم امریکی معاشی رپورٹس (U.S Financial Reports ) جاری کر دی جائیں گی جس کے بعد بیئرش ٹرینڈ ختم ہو سکتا ہے یا اس میں جزوی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 20154 یا مزید Bullish Momentum کے ساتھ 20737 کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ جس کے بعد 21 ہزار 2 سو اور 21700 کی نفسیاتی حدیں (R1 and R2 ) بھی بٹ کوائن کے لئے کھل سکتی ہیں کیونکہ یہ ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) کا 43 سے 47 کا سپورٹ لیول ہے جسے اس سے پہلے تین ہفتوں کے دوران بٹ کوائن حاصل کر چکا ہے لیکن 21 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد بٹ کوائن اسے قائم نہیں رکھ پا رہا اور بیئرش ٹرینڈ میں واپس آ جاتا ہے جو کہ 18400 سے 19700 کے درمیان خاصے سرگرم ہیں۔ دوسری صورت میں اگر Bears کامیاب رہے اور کسی قسم کا منفی ٹریگر غالب آ گیا تو بٹ کوائن اپنی 18 جون کی کم ترین سطح 17593 کی طرف واپس بھی جا سکتا ہے۔ کیونکہ شدید فروخت کی ایک لہر بٹ کوائن اور پوری کرپٹو مارکیٹ کو Bearish Trend میں واپس دھکیل سکتی ہے ۔ جس سے بٹ کوائن نہ صرف 18 جون کی سطح بلکہ اس سے بھی نیچے 15800 تک آ سکتا ہے۔ جبکہ 20 ہزار 737 کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد بٹ کوائن 22048 یا 23473 کے لیولز دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔

دوسری طرف Ethereum اسوقت محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور اسوقت 1315 سے لے کر 1500 کی سطح کے اوپر تک اور اب اسکی Correction مکمل ہو چکی ہے۔ اتنے عرصے کے بعد ٹیکنیکی طور پر اتار چڑھاؤ کے بعد متوقع طور پر ایتھیریم ایک Bullish Trend اختیار کر سکتا ہے جس کے لئے اسے 1383 اور 1423 کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرنا پڑے گا۔ لیکن اگر روں ہفتے کے دوران اسے مثبت ٹریگر نہ ملا یا پھر بٹ کوائن بیئرش موڈ میں آ گیا تو اسکے سپورٹ لیولز 1234 اور 1191 بھی ہو سکتے ہیں ۔ Ripple اسوقت 0.5440 کی سطح پر موجود ہے اور ایک بار 13 فیصد کی تیزی کے ساتھ 0.5380 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کر چکا ہے۔ لیکن اپنا مومینٹم قائم نہیں رکھ پایا۔ تاہم بٹ کوسئن یا ایتھیریم کی ایک تیز لہر سے Ripple بھی 0.5440 کے اگلے لیول تک جا سکتا ہے۔ تاہم بیئرش ٹرینڈ اسے 0.4980 کی رواں سال کی کم ترین سطح پر واپس لا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button