کرپٹو کرنسیز کے ٹیکنیکل انڈیکٹرز رواں ہفتے کی ٹریڈ کے بارے میں کیا اشارے دے رہے ہیں ؟

گزشتہ دو ہفتوں سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بٹ کوائن (Bitcoin ) کی ٹریڈ جیسے سست روی کی شکار ہو گئی ہو۔ تاہم 7 اکتوبر 2022 ء کو امریکی نان فارم پے رول ( NFP ) کے بعد کرپٹو مارکیٹ (Crypto Market ) ایک بار ہھر زندہ اور متحرک (Volatile) ہو گئی۔ بٹ کوائن نے دو بار 20 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کیا۔ اگرچہ اسے برقرار نہ رکھ پایا تاہم اس اتار چڑھاؤ کو بھی ایک مثبت اعشاریے (Indicator ) کے طور پر لیا گیا ہے۔ کیونکہ گذشتہ ایک ماہ سے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ انتہائی سست روی کی شکار تھی۔ 7 اکتوبر کے بعد سے بٹ کوائن کی کم ترین قدر 19157 رہی ہے یعنی 19 ہزار ڈالر کی نفسیاتی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے اگرچہ سست روی اور محدود رینج میں لیکن مسلسل آگے بڑھتے ہوئے۔ بٹ کوائن کے بارے میزن ڈیجیٹل معیشت (Digital Economy ) کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی یعنی بٹ کوائن کی ٹریڈ اس وقت تک محفوظ ہے جب تک کہ یہ 15 ہزار ڈالر کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ نہیں دیتا۔ اس سپورٹ کے نیچے بھی دو انتہائی اہم سپورٹ لیولز ہیں جو کہ بالترتیب 13575 اور 11975 ہیں تاہم اسوقت بٹ کوائن ایسی کسی بھی گراوٹ سے کافی دور ہے۔ ٹیکنیکی بنیادوں پر گزشت 100 دنوں کی ٹرینڈ لائن اور حرکاتی اوسط (Simple Moving Average ) پر نظر ڈالیں تو یہ 19480 بنتی ہے۔ اور ٹرینڈ لائن بھی 19100 سے 19500 کے درمیان بن رہی ہے۔ یعنی 19 ہزار کی سپورٹ کے اوپر اور 20 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) سے نیچے۔

آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں بھی کوئی بڑی ڈرامائی تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اسوقت کوئی بڑا ٹریگر موجود نہیں ہے۔ لیکن رواں ہفتے کے دوران امیریکن ریٹیل سیلز رپورٹ (U.S Retail Sales Data ) جو کہ متوقع طور پر نان فارم پے رول کی طرح مثبت رہنے کی توقع ہے کے بعد امریکی ڈالر (USD ) اور بانڈز کی حاصلات (Bonds Yields ) کے اوہر جانے کے نتیجے میں کرپٹو کرنسیز کے نیچے آنے کا امکان ہے تاہم بٹ کوائن کے Bulls اسے دوبارہ 19 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح سے اوپر بحال کر لیں گے۔ اگر ہم ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) کو دیکھیں تو 30 مئی کے بعد سے اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ اسر دیئے گئے لیولز سے ہٹ کر کوئی بڑی ٹریڈ بھی نہیں ہوئی۔ 18 اور 19 ہزار کے لیولز سے اوپر اختتامیہ (Closing ) ابھی تک بٹ کوائن کو متحرک رکھے ہوئے ہے اور صرف ایک مثبت ٹریگر بٹ کوائن کو دوبارہ 21 اور 22 ہزار کی نفسیاتی حدوں (R1 and R2 ) سے اوپر پہنچا دے گا اور اسوقت اگرچہ اس کی ٹریڈنگ سست ہے تاہم اس کا مثبت پہلو 30 مئی 2022 ء کے بعد سے مسلسل 19 ہزار کی سپورٹ سے اوپر کا اختتامیہ ہی ہے۔ یہاں سے 20400 کی Closing کے معنی ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس کا 46 سے 43 کے درمیان میں بریک ہونا ہو گا۔ اور 20400 کی نفسیاتی حد کے اوپر جانے سے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 65 سے 72 کے درمیان بنے گا جو کہ RSI کا ساتواں بلند ترین لیول ہے۔ ممکنہ طور پر بٹ کوائن کے Bulls اس نفسیاتی حد کو عبور کرنے کی کوشش اس ہفتے کے دوران کر سکتے ہیں ۔

تاہم 19100، 19700، 20400، 21100 کے 4 رزسٹنس لیولز ایسے ہیں جن سے نیچے جب تک بٹ کوائن نہیں جائے گا یہ Safe ہے تاہم 18400 سے نیچے اسکا بیئرش زون (Bearish Zone ) شروع ہو جاتا ہے جس کہ اس واپس 15700 کی سطح تک لا سکتا ہے۔ اگر امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا (CPI ) توقعات کے مطابق نہ رہا اور یوکرائن جنگ سے وابستہ انتہائی منفی توقعات میں سے کوئی بھی پوری ہو گئی ( روس کی طرف سے نیٹو اور امریکہ پر حملے کے امکانات یا پھر محدود ایٹمی حملے) تو اس صورت میں کرپٹو کرنسیز بالخصوص بٹ کوائن 15400 کی سطح سے نیچے آ سکتا ہے کیونکہ اسکے Technical Indicators اشارہ دے رہے ہیں کہ 18400 سے نیچے 15400 تک اس کی کوئی مضبوط سپورٹ نہیں ہے اور اتنا بڑا خلاء (Gap ) تیکنیکی سطح پر ایک کریش کی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button