ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔
میلبورن( نیوز رپورٹر)۔ آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے افراط زر، عالمی معاشی بحران اور آسٹریلین ڈالر کی گرٹی ہوئی قدر کو روکنے کے لئے شرح سود اور کرنسی کے ایکسچینج ریزرو ریٹ میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی ترجمان کے مطابق اسوقت آسٹریلوی معیشت عام طور پر مستحکم ہے اور افراط زر بھی 2 سے 3 فیصد کے درمیان ٹھہری ہوئی ہے۔ تاہم آسٹریلین کرنسی پر فیڈرل ریزرو امریکہ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بعد دباو محسوس کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت ایکسچینج ریٹس پر شرح سود میں اضافہ کیا جا رہا ہے تا کہ عالمی معاشی بحران ملک میں پنجے نہ گاڑ سکے۔ واضح رہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے بعد آسٹریلین مرکزی بینک نے کرنسی کی بنیادی سپورٹ کی مانیٹری پالیسی کو ترک کر دیا تھا تا کہ آسٹریلین ڈالر پر افراط زر کا اثر نہ ہو سکے جس کے بعد کنزیومر ایکسپینڈیچر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کی گیا تھا۔ مرکزی بینک کی ترجمان نے مزید کہا کہ افراط زر کے اثرات سے بچنے کے لئے آسٹریلین ڈالر کی فری فلوٹنگ کی جا رہی ہے تا کہ صارفین پر قیمتوں کے اضافے کا اثر نہ ہو۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا افراط زر کا بغور جائزہ جاری رکھے گا تا کہ اگر ضرورت محسوس کی جائے تو فوری اقدامات اور مداخلت سے اسکے اثرات کو کنٹرول کیا جا سکے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔