پاکستان کی سروسز کی برآمدات میں 9 ماہ میں 17 فیصد اضافہ
پاکستان کی سروسز کی برآمدات میں 9 ماہ میں 17 فیصد اضافہ۔۔۔ اسلام آباد ۔۔ پاکستان کے ادارہ شماریات نے معاشی سال کے پہلے تین ماہ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جس کے مطابق سروسز سیکٹر کی برآمدات میں پچھلے سال جولائی سے لے کر اب تک آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں 5.15 ارب ڈالر کی خدمات برآمد کیں۔ جبکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 4.40 ارب ڈالر کی خدمات برآمد کی تھیں۔ بیرون ملک آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ ادارہ شماریات کا جون تک سروسز کی ایکسپورٹس سے 7.5 بلیئن ڈالر کی آمدنی کا تخمینہ ہے۔ پاکستان اسوقت سروسز سیکٹر کے لئے آئندہ بجٹ میں بھی سہولیات کے اعلان کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔