Stocks Overview

آج پاکستان کے بہترین اسٹاکس اور والیوم لیڈرز

آج PSX کے شیئر بازار میں 17 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 24 لاکھ کے ساتھ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری (MLCF) دوسرے اور 1 کروڑ 18 لاکھ کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) تیسرے نمبر پر رہا۔

ان کے علاوہ الشہیر کارپوریشن کے رائٹ شیئرز (ASCR2), آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (OGDC), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY), فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (FCCL), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمیٹڈ (SNGP) اور ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ (TELE) بھی سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس رہے ہیں۔

آج شیئرز کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) سب سے نمایاں رہا۔ جس کی شیئرز ویلو 6 روپے 75 پیسے کی تیزی کے ساتھ 107 روپے 42 پیسے فی شیئر پر آ گئی ہے۔ جبکہ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) بھی 3 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 78 روپے 15 پیسے فی شیئرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ پائنیئرز سیمنٹ لیمیٹڈ (PIOC) 3 روپے 37 پیسے اوپر 47 روپے 99 پیسے پر آ گیا ہے۔ شیئرز کی قدر میں سب سے زیادہ کمی سیفائر ٹیکسٹائل ملز لیمیٹڈ کے اسٹاکس میں ہوئی ہے جو کہ 82 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 1018 روپے فی شیئر پر آ گیا ہے۔

آج سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر سب سے بہترین رہا جبکہ سیمنٹ سیکٹر کے اسٹاکس بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کے مرکز بنے رہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button