UK CPI Data ریلیز کر دیا گیا۔ برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ

GBPUSD ہفتہ وار سپورٹ بریک کرتے ہوئے 1.3000 سے نیچے آ گیا۔

UK CPI Data ریلیز کر دیا گیا ۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

UK CPI Data کی تفصیلات

برطانوی دفتر برائے شماریات (ONS) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں جون 2023ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 7.9 فیصد رہا جبکہ 8.2. فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ سابقہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو مئی 2023ء میں افراط زر کی شرح 8.3 فیصد تھی۔

UK CPI Data

اعداد و شمار کے مطابق Core CPI کی شرح 6.9 فیصد رہی ہے۔ جبکہ 7.1 فیصد متوقع تھی۔ خیال رہے کہ مئی کی رپورٹ میں یہ ریڈنگ 7.1 فیصد تھی۔ اس طرح یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پہلی بار Headline Inflation میں واضح کمی آئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

مثبت اعداد و شمار پبلش ہونے سے بینک آف انگلینڈ (BOE) کے پاس Rate Hike Program جاری رکھنے کا جواز ختم ہو گیا ہے۔ جس کے باعث بربانوی فوریکس اثاثے کی Demand میں کمی آئی ہے۔ اسوقت یہ 1.2945 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دیگر کرنسیز کے خلاف بھی برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

UK CPI Data ریلیز کر دیا گیا۔ برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button