PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی طرف سے توقع سے کم شرح سود (Interest rate) میں اضافے کی وجہ سے اسٹاکس کی طلب (Demand) اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ آج دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں بہترین شیئر والیوم اور سرمائے کا حجم (Capitalization) دیکھنے میں آئے ۔ جبکہ اختتامی سیشن کے دوران زبردست خریداری کا رجحان رہا۔ اسکے علاوہ پاکستانی حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ مذاکرات کے لئے پیشرفت کے بھی ملکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 612 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 39 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 39055 پر بند ہوا انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 38443 سے 39091 کے درمیان رہی۔ جبکہ KSE30 انڈیکس بھی 222 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14488 کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 14505 رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 349 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 231 کی قدر میں اضافہ، 89 میں کمی اور 29 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 98495 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button