ایم۔ٹی گوکس کے بارے میں افواہیں اور کرپٹو مارکیٹ کی گراوٹ

ہفتے ہے روز کرپٹو مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کی شکار ہوئی۔ بٹ کوائن کی قدر میں دو ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی۔ اسکی بڑی وجہ 2014 ء میں بند ہونیوالی ایم۔ٹی گوکس کی طرف سے 28 اگست کو قرض دہندگان کو ایک لاکھ سینتیس ہزار بٹ کوائنز کی لیکوئیڈیشن کی ادائیگیاں کرنے کی افواہیں تھیں۔ واضح رہے کہ ایم۔ٹی گوکس ایک جاپانی کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارم تھا جو کہ 2010 سے 2014 ء کے درمیان اسوقت انتہائی سرگرم رہا جب بٹ کوائن کی قدر 500 ڈالرز فی کوائن تھی تاہم 2011 ء میں اسکے امریکی بانی جیڈ میکلیب نے اسے ایک فرانسیس پروگرام ڈویلپر مارک کارپیلیز کو فروخت کر دیا تھا۔ جس نے اسے اچانک 2014ء میں بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اسکے قرض خواہوں کی طرف سے لڑی جانے والی قانونی جنگ کے بعد اسے دیوالیہ قرار دے دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مبینہ طور پر بند ہونیوالے کرپٹو پلیٹ فارم نےصارفین کے 740000 بٹ کوائنز چرا لئے ہیں اسکے علاوہ ایم۔ٹی۔گوکس کے اپنے ایک لاکھ سے زائد بٹ کوائنز بھی 2014 ء سے اب تک استعمال نہیں ہوئے۔ تاہم گذشتہ روز ایم۔ٹی گوکس کے بارے میں مبینہ ٹویٹس نے کرپٹو مارکیٹ کو کریش کرنیوالی صورتحال سے دوچار کر دیا ۔ افواہیں بہت تیزی سے دنیا بھر میں پھیلیں کہ ایم۔ٹی گوکس اپنے غیر فعال بٹ کوائنز کو فروخت کر کے اپنے قرض خواہوں کو ادائیگی کر رہے ہیں۔ یہ افواہیں مبینہ طور پر ایم۔ٹی گوکس کے ٹرسٹی کی کورٹ میں کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارم کے بحالی کی گفتگو سے اخذ کی گئی ہے۔ تاہم اس کے بعد ان افواہوں اور ایم۔ٹی گوکس کے بٹ کوئنز کی بحالی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی جا سکی اور نہ ہی ان افواہوں کے اتنی سرعت سے پھیلنے کی وجوہات کو تلاش کیا جا سکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button