EURUSD کی 1.0850 سے اوپر بحالی، Eurozone CPI جنوری میں 2.8 فیصد پر آ گئی.
Core Inflation diminished to 3.3%, lowest level since April 2020
EURUSD کی قدر 1.0850 سے اوپر بحال ہوئی ہے. جنوری 2023 کی رپورٹ میں Eurozone CPI سکڑ کر 2.8 فیصد پر آنے کے بعد Recession کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ، مزید برآں ECB کی طرف سے بیانات میں Rates Cut Policy جلد شروع کئے جانے کے امکانات کم ہونے سے Euro کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے.
Eurozone CPI Report کی تفصیلات.
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.8 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے ۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.9 فیصد تھی۔
Core CPI کی سطح 3.3 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول 3.4 فیصد تھا ۔ دسمبر میں یہ ریڈنگ 3.4 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation اپریل 2020ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ تاہم خطے کی سب سے بڑی معیشت Germany میں Recession سے European Common Currency بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکی ۔
دوسری طرف France ، Spain اور Italy حلیہ دنوں کے دوران Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں کمی کا پروگرام دوسرے کوارٹر سے شروع کئے جانے کی توقعات پیدا ہوئی ہیں.
EURUSD کا ردعمل.
توقع کے مطابق Headline Inflation سامنے آنے پر EURUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ اسوقت 1.0850 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔