US Dollar Index میں 104.10 کے قریب بحالی ، US Manufacturing PMI رواں ماہ 51.5 فیصد پر آ گیا

Services and Composite sectors edge lower, reasoned to keep the momentum in Narrow Range

US Dollar Index میں 104.10 کے قریب بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے ، آج ریلیز ہونے والی US Manufacturing PMI توقعات کو مات دیتے ہوئے 51.5 فیصد پر آنے سے USD کی طلب میں کسی حد تک اضافہ ہوا ، تاہم Services اور Composite Purchase Managers Index اس کی نسبت منفی منظرنامہ پیش کر رہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ پلیئرز کوئی واضح سمت اختیار کرنے میں ناکام رہے ہیں . اور پیداواری شعبے میں بہتری کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا.

US PMI Data کی تفصیلات کیا رہیں

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ Services Sector کا انڈیکس 51.3 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 52.5 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 51.5 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 50.7 کی توقع تھی۔ اسی طرح Composite Sector کا  انڈیکس 51.4 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 52 فیصد کی تھیں۔

ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ سے US Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے . یہی وہ فیکٹر ہے جو کہ US Dollar Index میں بحالی کا سبب بنا ہے.

US Dollar Index کا ردعمل.

ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ اسوقت 104.10 کے قریب آ گیا ہے . جبکہ USD کے مقابلے میں دیگر Currencies میں گراوٹ واقع ہوئی ہے.

US Dollar Index میں 104.10 کے قریب بحالی ، US Manufacturing PMI رواں ماہ 51.5 فیصد پر آ گیا
US Dollar Index

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button