FOMC کا فیصلہ توقعات کے مطابق، ڈالر میں شدید گراوٹ

FOMC نے 2023ء کے پہلے پالیسی ریٹ میں مارکیٹ کی توقعات کے مطابق اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔

دو روز سے جاری FOMC کی میٹنگ کے اختتام پر پریس ریلیز جاری کیا گیا جس کے آدھا گھنٹہ بعد فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرح سود میں کم اضافے کا دفاع کیا، انہوں نے کہا کہ افراط زر (Inflation) میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد 75 یا 50 بنیادی پوائنٹس اضافے کی کوئی وجہ نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پالیسی ریٹس میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جیروم پاول نے افراط زر میں کمی کا کریڈٹ اپنے ادارے کی پالیسیوں کو دیا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس اضافے سے امریکہ میں شرح سود 4.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

مانیٹری پالیسی کے اعلان سے امریکی ڈالر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی، اسکے مقابلے میں یورو (EURUSD) یوکرائن جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار 1.1000 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر گیا۔ گذشتہ سال اکتوبر میں Parity Level سے نیچے آنے کے بعد یہ یورو کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

FED کے اعلان سے پہلے 1929 ڈالرز پر ٹریڈ کرتا ہوا گولڈ 22 ڈالرز اضافے سے 1950 کی سطح 10 ماہ کے بعد عبور کر گیا۔ گولڈ کے علاوہ دیگر کماڈٹیز کی قدر میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ پلاڈیئم 18 ڈالرز اضافے سے 1679 اور چاندی (Silver) 1.10 فیصد مستحکم ہو کر 24 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ کروڈ آئل کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ برینٹ آئل 1.54 فیصد گراوٹ کا شکار ہو کر 83.17 ڈالرز فی بیرل اور WTI آئل 2.81 فیصد کمی کے ساتھ 76.82 ڈالرز پر آ گیا۔
امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ کے نتیجے میں مارکیٹ کے رسک فیکٹر میں کمی ہوئی۔ جس سے اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ NASDAQ میں 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11816 کی سطح پر آ گیا ہے۔ بالخصوص ٹیکنالوجی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان ہے جس سے ایشیائی اسٹاکس میں Topix اور Hang Seng میں تیزی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Dow Jones میں اعلان کا ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔ ابتدائی تیزی کے بعد انڈیکس محض 6 پوائنٹس اوپر 34092 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل نظر آ رہا ہے۔

کرپٹو کرنسیز میں بھی FOMC کے فیصلے سے تیزی دیکھی گئی۔ بٹ کوائن 589 ڈالرز کے اضافے سے 23736 اور ایتھیریئم 55 ڈالرز مستحکم ہو کر 1641 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ لائٹ کوائن 3.69 ڈالرز تیزی کے ساتھ 98.06 پر آ گیا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button