Dax30 میں دوران ٹریڈ 17730 کی سطح پر بحالی ، German Exports جنوری میں 136 بلین یورو پر پہنچ گئیں.

Upbeat Trade data shows signs of recovery in the Largest European Economy

Dax30 میں دوران ٹریڈ 17730 کی سطح پر بحالی دیکھی جا رہی ہے . آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق German Exports جنوری میں 136 بلین یورو پر پہنچ گئیں ہیں . جس کے بعد Markets میں  سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

Ukraine War شروع ہونے کے بعد پہلی بار German Exports میں ریکارڈ اضافہ.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024ء میں ٹریڈ بیلنس 186 ارب یورو رہا۔  واضح رہے کہ معاشی ماہرین محض 34 ارب کی  توقع کر رہے تھے.  اگر اس کا تقابلہ دسمبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 18.8 ارب یورو تھی

اس طرح مسلسل تیسرے ماہ  ٹریڈ انڈسٹری کا حجم  تخمینوں سے مثبت رہا جو کہ Economic Recovery کی عکاسی کر رہا ہے ۔ بتاتے چلیں کہ Ukraine War کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis سے جرمن معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے معاشی ایمرجنسی نافذ ہے

German Economy کا جائزہ.

European Union کی سب سے بڑی معیشت Germany کی Exports میں رواں برس جنوری میں گزشتہ برس دسمبر کے مقابلے میں واضح اور خوش کن قرار دیا جانے والا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جن کی مالیت تقریباﹰ 136 بلین یورو رہی . بتاتے چلیں کہ اس عرصے کے دوران Imports Volume نمایاں کمی کے ساتھ 50 ارب یورو ریکارڈ کیا گیا ہے.

Germany کو، جس کا شمار دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے، موجودہ Geopolitics کے ساتھ ساتھ یورپ میں Ukraine War کی وجہ سے بھی مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے کہ GDP میں ترقی کی سالانہ شرح حسب خواہش نہیں رہی، بلکہ محدود عرصے کے لیے معاشی جمود اور ممکنہ Recession کے خدشات بھی ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔

ایسے میں یہ پیش رفت انتہائی حوصلہ افزاء  کہ زیادہ تر اپنی Exports پر انحصار کرنے والے اس ملک کی Trade  میں اس سال جنوری میں دسمبر 2023ء کے مقابلے میں 6.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جرمنی سے چین کو برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور ان کی مالیت 8.1 بلین یورو رہی۔ اس دوران سب سے بڑی درآمدی منڈی امریکہ کو جرمن برآمدات میں 1.7 فیصد کی معمولی کمی تو ہوئی تاہم ان کی مالیت پھر بھی 12.5 بلین یورو رہی۔

European Union  کے رکن ممالک آپس میں چونکہ ایک Common Economic Market کا حصہ بھی ہیں، اس لیے اس Block میں شامل کسی بھی ریاست کی بہت زیادہ تجارت یونین کے رکن دیگر ممالک سے ہوتی ہے۔ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ دو ماہ قبل خطے  کی دیگر ریاستوں کے ساتھ تجارت کا توازن بھی Berlin ہی کے حق میں رہا۔

Dax30 کا ردعمل.

ابتدائی سیشن کے دوران  German Benchmark Index میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، اس دوران یہ 17 سے زائد پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 17730 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسوقت تک مارکیٹ میں 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے.

Dax30 میں دوران ٹریڈ 17730 کی سطح پر بحالی ، German Exports جنوری میں 136 بلین یورو پر پہنچ گئیں.
Dax30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button