PSX میں تیزی ، اسمبلیوں کی تحلیل اور حکومت کا آخری دن

پرامن انتقال اقتدار کی توقع کے معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات

PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں آج اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے پرامن انداز میں انتقال اقتدار کی توقعات ہیں۔

PSX پر اثر انداز ہونیوالے عوامل

دو روز کی مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا ہے اور متوقع طور آج وزیر اعظم ہاؤس سے اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے سمری ایوان صدر بھجوا دی جائے گی۔ صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں بھی 48 گھنٹوں میں حکومت خودبخود ختم ہو جائے گی۔ یوں 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونیوالی قومی اسمبلی ایک پرآشوب دور کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔

شہر اقتدار میں نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے رانطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اور آج کسی بھی وقت کیئر ٹیکر سیٹ اپ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ پانچ سال قبل ہونیوالے الیکشنز کے بعد پاکستان تحریک انصاف حکمران جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپریل 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے انکی حکومت ختم ہونے کے بعد شہباز شریف نے 16 ماہ تک بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ بغیر کسی غیر آئینی مداخلت کے اس ٹرانزیشنل عمل کی تکمیل پر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ان 16 ؛ماہ کے دوران پاکستان بدترین معاشی عدم استحکام کا شکار رہا اور IMF کے ساتھ اIMF کی طرف سے پاکستان کو پہلی قسط موصول ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہسٹاف لیول معاہدے کے نتیجے میں دیوالیہ ہونے سے  بمشکل بچا ہے .ابھی بھی اسے کی سنگین مالیاتی چلنجز  درپیش ہیں

مارکیٹ کی صورتحال

آج KSE100 انڈیکس 476 پوائنٹس کے اضافےسے 47906 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دن کے آغاز پر یہ 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 48094 تک پہنچ گیا تھا۔ اسوقت مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 1 فیصد تک اضافہ ہونے سے خودکار نظام کے تحت ٹریڈ رکی ہوئی ہے۔

PSX میں تیزی ، اسمبلیوں کی تحلیل اور حکومت کا آخری دن

دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 158 پوائنٹس کی تیزی سے 17055 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 16799 سے 17143 کے درمیان ہے۔

PSX میں تیزی ، اسمبلیوں کی تحلیل اور حکومت کا آخری دن

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 16 کروڑ شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں جنکی مجموعی مالیت 8 ارب روپے سے زائد ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےچھ سال کے بعد 49 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کر لیا تھا اور یہ دنیا کی پانچویں بڑی کپٹیل مارکیٹ بن گئی تھی.  اس سے پہلے پاکستانی مارکیٹ 2017  میں اس لیول پر تھی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button