آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستانی اسٹاکس میں 11 کروڑ 68 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) والیوم لیڈر رہا۔ جبکہ 2 کروڑ 98 لاکھ حصص کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) دوسرے اور 2 کروڑ 35 لاکھ حصص کے ساتھ ٹی۔آر۔جی (TRG ) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ فلائنگ سیمنٹ (FLYNG ), کراچی الیکٹرک (KEL ), جی۔تھری ٹیکنالوجیز کلاس بی ( GTECHBR ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ), سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ), میپل لیف سیمنٹ (MLCF ), ہیزکول لیمیٹڈ ( HASCOL ) ، ٹرائی اسٹار پاور لیمیٹڈ ( TSPL ), آئل بوائے انرجی لیمیٹڈ ( OBOY ), دی آرگینک میٹ کمپنی لیمیٹڈ ( TOMCL ) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور حصص کے والیوم کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
سیکٹر پرفارمنس ( Sector Performance ) کے لحاظ سے آج سیمنٹ سیکٹر اور پراپرٹی سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ جبکہ حصص کی قدر میں اضافے کے لحاظ سے جے۔ڈی۔ڈبلیو ملز لیمیٹڈ ( JDWS ) سب سے سرفہرست رہا ہے جس کی قدر 19 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ 279 روپے 50 پیسے فی حصص کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف حصص کی قدر میں کمی کے لحاظ سے پاکستان سروسز لیمیٹڈ ( PSEL ) سب سے سرفہرست رہا، جس کی قدر 76 روپے کمی کے بعد 947 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button