آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

آج پاکستانی اسٹاکس میں 3 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) پہلے نمبر پر رہا ۔ جبکہ 2 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاک الیکٹرون (PAEL ) دوسرے اور 2 کروڑ 67 لاکھ کے والیوم کے ساتھ ٹی۔آر۔جی (TRG ) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ یونٹی فوڈز لیمیٹڈ ( UNITY ), لوٹ کیمیکل (LOTCHEM ), حبکو پاور لیمیٹڈ ( HUBC ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ), جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( GTECH ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) اور ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ (TELE ) بھی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم (Shares Volume) کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس میں شامل ہیں۔

سیکٹر پرفارمنس ( Sector Performance ) کے لحاظ سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹرز سب سے بہترین رہے اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ آج KSE100 کی بلند ترین سطح 42441 اور کم ترین لیول 42071 رہا۔ اس طرح انڈیکس 37و پوائنٹس کے درمیان میں رہا ۔ دوسری طرف KSE30 کی بلند ترین سطح (Highest Level ) 16023 جبکہ کم ترین سطح 15837 رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button