آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں تیزی کا رجحان، جاپانی ین میں گراوٹ

آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز تیزی کا رجحان اپنائے ہوئے ہیں جبکہ جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہےاس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) گذشتہ چار ہفتوں کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ U.S CPI کے پیش نظر امریکی ڈالر انڈیکس 102 کا دفاع کر رہا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالرز قدر بحال کرتے ہوئے۔

گذشتہ روز امریکی سیشنز سے مندی کے شکار آسٹریلیئن ڈالر نے آج ایشیائی مارکیٹس میں مضبوط چینی معاشی ڈیٹا کی سپورٹ سے امریکی ڈالر کے خلاف اپنی قدر بحال کرتے ہوئے 0.6650 کی اہم مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کیا۔ Bullish Rally کا اگلا ہدف 0.6700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) ہے۔ جس کے قریب اسکی دوسری مزاحمتی حد (Resistance Level) 0.6720 ہے۔ جو کہ اسکی 20 روزہ Moving Average اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اس سطح سے اوپر AUDUSD کا Bullish چینل شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ Sideline Bulls. کی سپورٹ ریلی میں شامل ہو جاتی ہے۔

چینی CPI کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سے بھی ایشیائی مارکیٹس میں Aussie Dollar کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ اس طرح مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے قطع نظر ٹیکنیکی اعتبار سے اسکا مجموعی جھکاؤ (Bias) مثبت ہے اسکا 14 ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 45 پر ہے جو کہ Oversold ایریا سے نیچے اور دوبارہ بحالی کیلیے بلش سپورٹ حاصل کرنے کی علامت ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6690, 0.6730 اور 0.6760 ہیں۔ سپورٹ لیولز 0.6650, 0.6620 اور 0.6590 ہیں۔ دوسری سپورٹ بریک ہونے سے سے آسٹریلیئن ڈالر بیئرش پریشر کا شکار ہو سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر محتاط انداز میں قدر بحال کرتے ہوئے

امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) کئی روز کی گراوٹ کے بعد چینی ڈیٹا کی سپورٹ اور امریکی ڈالر کی کمزوری سے ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران 0.020 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6200 کی نفسیاتی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس ہم ترین نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کو عبور کرنے پر Bullish Rally کا اگلا ٹارگٹ 0.6260 ہے۔ جس کے حصول سے کیوی ڈالر 20SMA سے اوپر آ جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اس کی Bullish ٹرینڈ لائن ہے۔ ٹریڈنگ چارٹ پر نظر ڈالیں تو 06190 کو بریک کرنے پر بیئرش پریشر اسے واپس اکتوبر 2022ء کی سطح 0.5900 کی طرف لے جائے گا۔ تاہم گذشتہ 6 ماہ سے نیوزی لینڈ ڈالر اس سطح سے کبھی نیچے نہیں آیا۔

ایشیائی فاریکس سیشنز کے دوران جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 134 کی سطح پر آ گیا ہے۔ فاریکس اثاثے کا اوپر کی طرف جھکاؤ ڈالر انڈیکس میں ریکوری کے بعد آیا ہے۔ سرمایہ کار آج خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف بینک آف جاپان کی طرف سے نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے فیصلے سے بھی ایشیائی کرنسی پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields آج 3.43 فیصد پر آ گئی ہیں۔

آج سے اہم امریکی معاشی رپورٹس کی سیریز شروع ہو رہی ہے جو کہ اختتام ہفتہ پر ریٹیل سیلز رپورٹ ریلیز ہونے تک متوقع طور پر مارکیٹ کو اتار چڑھاؤ کی شکار رکھیں گی۔

امریکی ڈالر انڈیکس دوبارہ 102 کی سطح سے اوپر آ گیا ہے اور جس سے USDJPY گذشتہ ایک ماہ کی بلند ترین قیمت 134 پر Bullish مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر دوبارہ Bullish Momentum حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ آج کے سیشن میں USDJPY نے Fibonacci کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ 133.49 اور 61.8 فیصد 133.29 پر حاصل کی۔ جس کے بالکل قریب 133.32 پر اس کی طویل المدتی 100SMA ہے۔

آج 50 دنوں کی Moving Average کا پوائنٹ 133.26 پر ہے۔ جو کہ 20SMA سے اوپر ہے۔ اس طرح ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ لیول پر خریداری کی ایڈوائس دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسکا Bullish Bias جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

امریکی ڈالر کے سپورٹ لیولز 133.10, 132.60 اور 132.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 133.90, 134.20 اور 134.80 ہیں۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 54 پر ہے جو کہ Oversold ایریا کے بالکل قریب ہے۔ جس سے اوپر کی طرف ریلی اور خریداری کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔ 20 روزہ بلش Moving Average بریک ہونے تک اسے Bullish سپورٹ حاصل رہے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button