آج کے معاشی واقعات اور مارکیٹس پر اثرات

آج بدھ، 11 جنوری 2023ء ہے۔ آج کی معاشی سرگرمیوں Financial Events کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے آسٹریلیا کے نومبر 2022ء کے Monthly CPI Indicator کے اجراء کے ساتھ ہوئی۔ جس میں افراط زر (Inflation) کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ 7.3 فیصد آئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل 6.9 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس رپورٹ کا ڈیٹا متوقع طور پر آسٹریلوی مارکیٹس پر اثر انداز ہو گا۔ اس رپورٹ کے ساتھ ہی آسٹریلوی Retail Sales Data بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مثبت اعداد و شمار بھی آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ جاپان کے 30 سالہ طویل المدتی بانڈز کی نیلامی 3.35 بجے کی جائے گی۔ ان بانڈز کے اجراء کا بنیادی مقصد جاپانی ین (JPY) کی طلب میں اضافہ کرنا ہے تا کہ جاپانی ین کو مستحکم کیا جاسکے۔ اس اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے نتیجے میں اس سے قبل نومبر اور دسمبر 2022ء کے دوران بھی جاپانی ین کی قدر کو مضبوط کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نومبر 2022ء کی Leading Economic Index کی ابتدائی رپورٹ بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔ اس رپورٹ اور مداخلت کے Topix اور Nikkei225 کے علاوہ USD/JPY اور EUR/JPY کی قدر پر اثرات مرتب ہو سکتے ہی۔ جبکہ اس کے علاوہ AUD/JPY کی پرفارمنس بھی متاثر ہونیکا امکان ہے۔ Urdu Markets

یورپی معاشی رپورٹس کے اجراء کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 9.00 بجے کیا جائے گا۔ سب سے پہلے اٹلی کی نومبر 2022ء کی Retail Sales Report کے ماہانہ اور سالانہ اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ جرمنی کے ہی یورو بانڈز (EU Bonds) بذریعہ نیلامی یورپی اور عالمی سرمایہ کاروں کو اسی وقت فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جرمنی کے یہ دونوں واقعات یورو اور Dax30 کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ امریکہ کا Financial Events MBA Mortgage Refinance انڈیکس عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.00 بجے دوپہر کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ Mortgage Applications کی ہفتہ وار رپورٹ بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹس امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) پر اثر انداز ہو سکتی ہیں لیکن کسی بڑے بریک تھرو کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کیونکہ عالمی مارکیٹس میں سب کی نظریں 12 جنوری کو امریکہ کی CPI رپورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ جس کے اجراء کے ساتھ امریکی اور عالمی مارکیٹس کی سمت اور ٹریڈ کے رخ کا تعین ہو گا۔

امریکہ کے کروڈ آئل اور ذرائع توانائی کے اسٹاکس کی ہفتہ وار رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 15.30 بجے ریلیز کی جائے گی۔ اس کے اعداد و شمار محدود رینج میں امریکی ڈالر اور دیگر معاشی اعشاریوں پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ کینیڈا کے 5 سالہ مدت کے بانڈز 17.00 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کیلئے آن لائن نیلامی کے ذریعے پیش کئے جائیں ھے۔ ان کے اجراء کا بنیادی مقصد بھی کینیڈین ڈالر کو مضبوط کرنا ہے۔ اسی نوعیت کے 10 سالہ مدت کے امریکی Treasury Bonds بھی 18.00 بجے جاری کئے جائیں ھے۔ جاپان کی نومبر 2022ء کی Current Account Report عالمی معیاری وقت کے مطابق 23.50 بجے جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ 12 جنوری کی ایشیائی ٹریڈ کو متاثر کرے ھی۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسی وقت جاپان کی دسمبر 2022ء کی Bank Lending Report اور یورپی یونین کی نومبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹس Financial Events کا بھی اجراء کیا جائے گا۔ یہ دونوں رپورٹس بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لیکن ان کے اثرات بھی عالمی مارکیٹس پر 12 جنوری 2022ء کو ممکنہ طور پر مرتب ہوں گے۔ کیونکہ ان کا اجراء جس وقت کیا جائے گا اسوقت ایشیائی اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی مارکیٹس 12 جنوری کی ٹریڈ کا آغاز کر چکی ہوں گی۔۔ اس لئے یہ اس وقت مارکیتس کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوں گی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button