یورپی فاریکس مارکیٹ کا جائزہ۔

آج عالمی مارکیٹ (Global Markets ) کے یورپی سیشنز (European Session ) کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) اپنی 50 دن کی Moving Average جو کہ 0.9916 ہے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ آج اس جوڑے کی قدر میں 0.004 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آج امریکی ڈالر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل محتاط خریداری کے باعث یورو کی حاصلات (Gains ) میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ آج یورو اور برطانوی پاؤنڈ ( EUR/GBP ) کے جوڑے کا اتار چڑھاؤ خاصا دلچسپ ہے کیونکہ دونوں کرنسیز ہی Bullish Momentum میں ہے۔ اسوقت یورو کو معمولی برتری حاصل ہے اور محض 0.001 کی برتری کے ساتھ 0.868 کی سطح پر Move کر رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں ہم نے برطانوی پاؤنڈ ( GBP ) کی ہلکی سی برتری دیکھی تھی۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/ USD ) بھی آج تیزی کے ساتھ اپنی کھوئی ہوئی قدر کو مستحکم کر رہا ہے۔ اسوقت یہ پیئر 0.004 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1.136 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CHF ) آج کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ اسکی وجہ امریکی صنعتی پیداواری رپورٹ ( U.S ISM manufacturing Report ) کے تشویشناک اعداد و شمار ہیں اس کے بعد سے عالمی کرنسیز کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ آج سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CHF ) میں 0.003 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد یہ پیئر 0.989 کہ سطح پر Move کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button