ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کا احوال

امریکی مارکیٹس ( U.S Markets ) میں شدید مندی اور بانڈز کی حاصلات میں اضافے سے ایشیائی مارکیٹس پر انتہائی منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں بالخصوص امریکہ S&P کے 2022 ء کی کم ترین سطح تک گراوٹ کا عالمی انڈیکس میں S&P کے ساتھ منسلک ایشیائی مارکیٹس میں زیادہ مندی واقع ہوئی ہے۔ Nikkei225 میں 529 پوائنٹس کی شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ امریکی Walls street کے ساتھ رجسٹرڈ جاپانی اسٹاک مارکیٹ ( Japanese Stock Exchange ) کے Nikkei225 انڈیکس پر امریکی اسٹاکس بالخصوص S&P کی گراوٹ کے شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج انڈیکس 548 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25874 پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج Nikkei نے 26 ہزار کی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ توڑ دی ہے۔
ادھر Hangsang میں اگرچہ ملا جلا رجحان ہے تاہم دن کا اختتام 11 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 17154 پر ہوا ہے۔ جبکہ Mumbai Sensex جو کہ ایشیاء کی سب سے بڑی Financial Market ہے میں بھی آغاز 11 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 56381 پر ہوا ہے۔ Nifty50 میں کاروباری سرگرمیوں کی شروعات 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16829 کی سطح سے ہوئی ہیں۔ دوسری طرف Tsec50 میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس 159 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13374 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button