چین کی توقعات سے منفی Services PMI رہورٹ شائع کر دی گئی۔

چین کی توقعات سے زیادہ منفی Services PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔چینی محکمہ شماریات کی طرف سے شائع کردہ ڈیٹا کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران ملک میں خدمات کے شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (Services PMI) 46.7 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اسکے 48.0 رہنے کی توقع ظاہر کہ جا رہی تھی۔

اگر جاری کردہ اعداد و شمار کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کریں تو گذشتہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 48.7 رہا تھا۔ اسوقت بھی اسے منفی ڈیٹا قرار دیا جا رہا تھا۔ Composite PMI 47.1 رہا ہے جبکہ متوقع انڈیکس 49.0 تھا۔ اس سرکاری انڈیکس کے اجراء کے بعد چین کے معاشی منظر نامے کی مایوس کن تصویر سامنے آ رہی ہے اور یہ منفی اعداد و شمار نہ صرف چینی بلکہ عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کریں گے۔ رواں سال کے دوران چین کی معیشت کی سست روی عالمی نظام رسد کو بحران میں مبتلا کر رہی ہے۔ اس سے قبل جاری کی جانیوالی Manufacturing PMI بھی منفی حقائق اور اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button