جاپان کی صنعتی پیداوار کی PMI رہورٹ جاری کر دی گئی۔
جاپان کی صنعتی پیداوار کی نومبر 2022ء کی PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپانی محکمہ شماریات (Department of Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران صنعتی پیداوار کا PMI توقعات کے برعکس 49.0 رہا ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق یہ انڈیکس 50.7 رہا تھا۔
عالمی معاشی منظرنامے پر بدلتی ہوئی صورتحال، چین میں لاک ڈاؤن اور سخت معاشی پابندیوں کے باعث خام مال کی رسد بند ہونے کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ توقعات سے منفی اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اس کے منفی اثرات جاپانی اور ایشیائی معیشت پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس PMI کا مایوس کن ڈیٹا رواں سال کے آخری کوارٹر کی صنعتی پیداوار اور GDP میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ جس سے افراط زر (Inflation) میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔