آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈر
آج PSX کے شیئر بازار میں 16 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے ساتھ ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ (HASCOL) دوسرے اور 78 لاکھ 20 ہزار شیئرز کے کاروبار کے ساتھ غنی کیمیکل انڈسٹریز لیمیٹڈ (GCIL) تیسرے نمبر پر رہا۔
ان کے علاوہ نشاط چونیاں پاور لیمیٹڈ (NCPL), حبیب بینک لیمیٹڈ (HBL), غنی گلوبل ہولڈنگز لیمیٹڈ (GGL)، کراچی الیکٹرک لیمیٹڈ (KEL), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG), فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمیٹڈ، دیوان سیمنٹ لیمیٹڈ (DCL), دیوان فاروق سپننگ ملز لیمیٹڈ (DFSM), حرا ٹیکسٹائل ملز لیمیٹڈ (HIRAT), پریمیئر انشورنس لیمیٹڈ (PINL), آئل ہوائے انرجی لیمیٹڈ (OBOY), چکوال سپننگ ملز لیمیٹڈ (CWSM), فرسٹ النور مضاربہ ( FANM), ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN), بلال فائبرز لیمیٹڈ (BILF) اور بلوچستان گلاس لیمیٹڈ (BGL) بھی نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل اینڈ کمپوزیٹ اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کے مرکز بنے رہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں آج اسپننگ ملز کی پرفارمنس میں کافی عرصے کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ شیئرز کی قدر میں تیزی کے اعتبار سے حبیب بینک لیمیٹڈ (HBL) سب سے نمایاں رہا جس کی قدر 1 روپے 33 پیسے کے اضافے کے ساتھ 67 روپے 92 پیسے فی شیئرز کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ ہالہ انرجیز لیمیٹڈ (HAEL) اور لوڈز لیمیٹڈ (LOADS) کے شیئرز کی قدر میں بھی بھی 1 روپے فی شیئر کا اضافہ ہوا۔ شیئرز کی قدر میں سب سے زیادہ کمی رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لیمیٹڈ (RMPL) کے اسٹاکس کے اسٹاکس میں ہوئی جو کہ 924 روپے کی کمی کے ساتھ 10165 روپے فی شیئر کی سطح پر آ گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔