سونا (Gold) 4 ماہ کے بعد 1790 کی سطح پر Bulls پیشقدمی کرتے ہوئے
بنیادی جائزہ
سونا (Gold) اگست 2022ء کے بعد پہلی بار آج امریکی سیشن کے آغاز پر 1790 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا۔ اگرچہ آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) سے ہی سنہری دھات 1773 کے قریب ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی تاہم امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے آغاز پر امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد سونے کی قیمتوں کو جیسے پر ہی لگ گئے اور سونا جسے مالیاتی نظام میں اسکی اہمیت کی وجہ سے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے گزشتہ ماہ کے آغاز کی بلند ترین سطح 1785 ڈالرز فی اونس سے تجاوز کر گیا۔ اسوقت یہ انتہائی جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے اور 1790 کی سطح کو چھو کر اب اسکے قریب اپنی Bullish اسٹرینتھ کو جمع کر رہا ہے۔ گذشتہ روز 1764 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے Spot Gold کو آج امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں آنیوالی کمی کے بعد 1775 کی سطح سے ایک زبردست مثبت ٹریگر ملا جب امریکی 10 سالہ بانڈز کی Gains کم ہو کر 3.91 سے کم ہو کر 3.77 فیصد پر آ گئے۔ آج نومبر 2022ء کی ISM Manufacturing Report کے توقعات سے برعکس ڈیٹا کے بعد Wall Street میں امریکی ڈالر مسلسل فروخت ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں اسٹاکس اور گولڈ دونوں کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج گولڈ 1790 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے اوپ اپنی 200DMA کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے جبکہ اسوقت یہ 20 اور 100DMA سے اوپر ہے۔ بار بار یہ 1790 کے قریب اپنی اسٹرینتھ ٹیسٹ کر رہا ہے جبکہ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 پر پہنچ گیا ہے جو کہ Highly Bullish ایریا ہے۔ یہاں اسکی بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 18 سو ڈالر کے مارک سے اوپر 1810 ہے۔ جس کے بعد اسکی دوسری مزاحمتی حد (Resistance) 1845 اور تیسری 1875 ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 1775, 1737 اور 1707 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish جبکہ 25 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اپنے اہم ترین مارک کے قریب اسکے ٹیکنیکی انڈیکٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔8
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔