منفی امریکی معاشی رپورٹس: امریکی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا رجحان

امریکی معاشی رپورٹس کے منفی ڈیٹا کے اجراء کے بعد امریکی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس سے پہلے فیڈرل ریزرو (Fed) کے سربراہ جیروم پاول کہ طرف سے نجی تقریب می ٹقریر کے دوران دسمبر کی مانیٹری پالیسی میں نرمی کے بیان کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) کے نیچے آنے کے بعد امریکی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافہ اور تیزی کا رجحان مایوس کن امریکی ISM Manufacturing Data کے جاری ہونے کے بعد ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ Dow Jones Industrial Average اسوقت اختتامی سیشن کے دوران 211 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 34378 کی سطح پر آ گئی ہے۔ صنعتی پیداواری ڈیٹا کا سب سے منفی اثر Dow Jones پر ہی پڑا ہے کیونکہ زیادہ تر صنعتی اسٹاکس اسی مارکیٹ میں ٹریڈ ہوتے ہیں۔

دیگر امریکی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ NASDAQ اپنے اختتامی سیشن کےدوران محض 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11477 کہ سطح پر آ گئی ہے۔جبکہ S&P500 انڈیکس 5 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11482 کی سطح پر آ گیا ہے۔ RUSSEL2K انڈیکس 7 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1879 کی سطح پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ جبکہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) ملے جلے رجحان اور دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد اپنے اختتامی سیشن کے دوران 38 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15740 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button