امریکی Non Farm Payroll Report، توقعات اور خدشات

امریکہ کی نومبر 2022ء کی Non Farm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ لیبر مارکیٹس کی سبھی رہورٹس میں سے یہ رپورٹ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اسکے گہرے اثرات معیشت اور مارکیٹس دونوں پر ہی مرتب ہوتے ہیں۔ آج کیNFP کے بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ ماہ نومبر کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ NFP یعنی اکتوبر کی نان فارم پے رول رہورٹ میں امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 61 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح اکتوبر کی نسبت نومبر میں نئی ملازمتوں کے کم اجراء کی توقع ہے۔

نان فارم پے رول کے مارکیٹس پر ممکنہ اثرات۔

توقعات سے زیادہ بہتر امریکی NFP رپورٹ کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسکی قدر میں بھی گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔ جبکہ گولڈ اور اسٹاکس کی قدر میں متوقع طور پر اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے لئے فیڈرل ریزرو (Fed) کے پاس جواز ختم ہو جاتا ہے اور جیروم پاول ممکنہ طور پر FOMC کے بعد نرم مانیٹری پالیسی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ جس سے مارکیٹس کے Risk Sentiments میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی طلب میں کمی جبکہ گولڈ اور اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ بالخصوص رپورٹ کے اجراء آدھے گھنٹے کے بعد۔ اور انتیائی تیزی کا مومینٹم کماڈٹیز اور اسٹاکس میں اگلے چند گھنٹوں تک قائم رہتا ہے۔ تاہم 4 گھنٹوں کے بعد Bullish Momentum نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بالخصوص گولڈ اور پلاٹینیئم کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے جبکہ امریکی ڈالر کئی دن کیلئے پسپائی اختیار کر لیتا ہے۔

توقعات سے منفی NFP کے اعداد و شمار کی صورت میں امریکی ڈالر کی قدر و طلب میں زبردست اضافہ واقع ہوتا ہے اور دیگر طاقتور عالمی کرنسیز نیچے جانا شروع ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح گولڈ اور اسٹاکس کی طلب میں Risk Factor آنے کے باعث طلب میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اور اسکے زیادہ شدید اثرات رپورٹ کے اجراء کے پہلے آدھے گھنٹے میں اپنے پورے عروج پر ہوتے ہیں لیکن رپورٹ کے اجراء کے 4 گھنٹوں کے بعد ردعمل کی شدت قدرے کم ہو جاتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button