مانیٹری پالیسی کا تعین غیر یقینی صورتحال کے باعث انتہائی پیچیدہ ہے کرسٹین لیگارڈ

یورپی مرکزی بینک (European Central Bank) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے باعث مانیٹری پالیسی کے تعین میں مشکلات درپیش ہیں اور انتہائی پیچیدہ معاملہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر رسد کا توازن عدم استحکام کا شکار ہے جسکی بنیادی وجہ یوکرائن جنگ اور چین میں عائد سخت ترین معاشی و سماجی پابندیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے سینٹرل بینکس کو مالیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی بینک کی سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک طویل عرصہ درکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button