گولڈ مستحکم، کروڈ آئل اور گندم کی قدر میں کمی
امریکی سیشنز (U.S Sessions) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن کے اختتام پر گولڈ 1797 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ کروڈ آئل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ توقعات سے بہتر امریکی NFP کے اجراء کے بعد ابتدائی ردعمل کے طور پر سونے (Gold) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کہ گئی تاہم بعد میں سنہری دھات نے نہ صرف اپنی قدر کو بحال کیا بلکہ اسکا ہفتہ وار اختتامیہ 18 سو ڈالرز کے بالکل قریب Bullish مومینٹم کے ساتھ ہوا ہے۔ Platinum بغیر کسی تبدیلی کے 1020 ڈالرز جبکہ قیمتی دھات Palladium کی قیمتوں میں 47 ڈالرز فی اونس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کا ہفتہ وار اختتامیہ 1897 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ہوا ہے۔ چاندی (Silver) بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.65 ڈالرز اضافے کے ساتھ 23.12 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔
امریکی نان فارم رہورٹ کے اجراء کے بعد خام تیل (Crude oil) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد Brent 2 ڈالرز کمی کے ساتھ 85 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ WTI بھی 0.99 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 80.40 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی Heating Oil بھی 2 ڈالرز نیچے 84 ڈالرز فی سو لٹر پر آ گیا ہے۔
زرعی اجناس کا جائزہ لیں تو گندم (Wheat) 6 ڈالرز کمی کے ساتھ 320 ڈالرز فی ٹن پر گراوٹ کا شکار ہے۔ اور مکئی (Corn) اپنی گذشتہ روز کی سطح 6.36 ڈالرز فی من پر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ سویابین 0.09 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 14.41 ڈالرز فی من کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Palm Oil بھی ایک سو رنگٹس کی کمی کے ساتھ 4003 ملائیشین رنگٹس فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔