گلیکسی ڈیجیٹل نے Celsius کے پلیٹ فارم GK8 کی نیلامی جیت لی
مائیک نووو گراٹز کی کرپٹو فائنانشل سروسز فرم گلیکسی ڈیجیٹل نے دیوالیہ ہو جانیوالے کرپٹو نیٹ ورک Celsius کے سیلف کسٹڈی پلیٹ فارم GK8 کو نیلامی میں کامیاب بولی کے زریعے خرید لیا ہے۔ اگرچہ اس Bid کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی گئیں۔ تاہم گلیکسی کے ترجمان مائیکل رش تھورن نے وضاحتی بیان میں واضح کیا ہے کہ انکی کمپنی نے سیلسیئس کی گذشتہ سال طے کی گئی قیمت 15 ملیئن ڈالرز سے کم ادائیگی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق گلیکسی کی طرف سے GK8 کو خریدنے کا بنیادی مقصد Brokerage Services کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیلسیئس اور GK8 کے بلاک چین انجینئرز اور کرپٹو گرافرز سمیت 40 افراد کی ٹیم کو گلیکسی نے انکے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔
گلیکسی کے سربراہ نووو گراٹز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سیلسیئس کی نیلامی میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد کرپٹو بلاک چین کو مضبوط کرنا اور کرپٹو کرنسیز کی گرتی ہوئی ساکھ کو مضبوط کرنے کے علاوہ گلیکسی سروسز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلیکسی نے 1.2 بلیئن ڈالرز کی نیلامی سے کرپٹو کسٹڈی اسپیشلسٹ BitGo کی نیلامی کی ڈیل کو ترک کر دیا ہے جبکہ BitGo نے طے شدہ ڈیل کو کینسل کئے جانے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔