برطانیہ کی نومبر 2022ء کی حتمی Services PMI رپورٹ شائع کر دی گئی ۔

برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) کی نومبر 2022ء کی سروسز کے شعبے کی حتمی PMI Report جاری کر دی گئی ہے۔ عالمی معاشی سروے کے ادارے S&P Global کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں خدمات کے شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (Services PMI) 48.8 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کی جانیوالی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھی PMI کے اعداد و شمار اتنے ہی ظاہر کئے گئے تھے۔ دوسری طرف متفرق شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (Composite PMI) 48.2 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل ابتدائی رپورٹ میں یہ انڈیکس 48.3 رہا تھا۔

اس طرح ابتدائی رپورٹس کی نسبت حتمی ڈیٹا میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔ جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مندرجات سے واضح ہو رہا ہے کہ نئے کاروبار کے شروع کئے جانے میں جنوری 2021ء سے لے کر اب تک مسلسل کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائےضروریہ کی خریداری میں کمی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ برطانیہ میں معیار زندگی اور صارفین کی قوت خرید میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ جاری کرنیوالے ادارے S&P Global نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت برطانیہ پہلے ہی کساد بازاری (Recession) کا اعتراف کر چکی ہے اور گذشتہ ماہ کے دوران برطانوی معیشت میں مزید سکڑاؤ دیکھا گیا ہے۔

یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے اور اس کے منفی اثرات برطانوی معیشت اور معاشی اعشاریوں پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button