بٹ کوائن 17 ہزار جبکہ ETH آج 13 سو ڈالر کی سطح سے اوپر آ گئے۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن (BTC) موجودہ سیشن کے دوران 370 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 17363 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 23 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1304 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف Binance بھی 3 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ 295 ڈالرز پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ Ripple بھی 0.30 فیصد اوپر 0.3922 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ Dogecoin آج 0.59 فیصد اوپر 0.1049 اور Cardano اسوقت 0.79 فیصد تیزی کے ساتھ 0.3254 پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

اگر دیگر کرپٹو کرنسیز پر نظر ڈالیں تو Solana آج 1.52 فیصد مستحکم ہو کر 13.93 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Avalanche بھی 1.38 فیصد تیزی کے ساتھ 14.1161 ڈالرز پر موجود ہے۔ Polkadot آج 1.79 ڈالرز اضافے سے 5.7015 ڈالرز فی کوائن پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے لائٹ کوائن (LTC) کی جو کہ 6 ڈالرز اوپر 83.1919 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button