یورپی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا رجحان۔
آج یورپی مارکیٹس (Stocks) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانیوالی Retail Sales Report ہے جو کہ توقعات سے برعکس مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران ریٹیل سیلز میں افراط زر (Inflation) کے باعث 1.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ S&P Global کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریجن میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا انڈیکس پہلی بار 50 سے نیچے آ گیا ہے۔
آج مایوس کن برطانوی Services PMI Data کے ریلیز ہونے کے بعد FTSE100 میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7585 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 17 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جرمنی کی منفی معاشی رپورٹس کے بعد Dax30 میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے انڈیکس 93 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14436 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف CAC40 بھی منفی ریٹیل سیلز رپورٹ کا ڈیٹا سامنے آنے کے بعد 40 پوائنٹس کم ہو کر 6701 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ اٹلی کی FTSEMIB بھی 11 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24603 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) آج 19 پوائنٹس منفی سمت میں 11178 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ فن لینڈ کی HEX میں بھی اگرچہ ملا جلا رجحان ہے لیکن انڈیکس قدرے مثبت سطح پر 25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11269 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اسپین کی منفی Retail Sales Report کے ریلیز ہونے کے بعد IBEX35 بھی 6 پوائنٹس کی کمی سے 8377 پر سست روی کا شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔