آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کا شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ

آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) نے توقعات کے مطابق شرح سود (Interest rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے لئے کی جانیوالی میٹنگ کے بعد شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے شرح سود 2.85 فیصد سے بڑھ کر 3.1 فیصد سالانہ پر پہنچ گئی یے۔

بینک کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق مانیٹری پالیسی کے تعین کے لئے اگلی میٹنگ فروری 2023ء میں منعقد ہو گی جبکہ جنوری میں مانیٹری پالیسی کو اسی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔ یہ اضافہ توقعات اور تخمینوں کے عین مطابق ہے اور اسکے مثبت اثرات آسٹریلین ڈالر (AUD) پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button