یورو، پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، USD کی مومینٹم حاصل کرنیکی کوشش
آج صبح سے امریکی ڈالر اپنی کھوئی ہوئی قدر حاصل کرنیکی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) جو کہ گزشتہ روز امریکی PMI رپورٹس کے اجراء کے بعد سے اپنی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یورو 1.0510 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) 0.17 فیصد اوپر 0.6970 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/AUD) اسوقت 0.172 فیصد کمی کے ساتھ 1.5630 پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو ( EUR/NZD) 0.175 فیصد کمی کے ساتھ 1.6590 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.192 فیصد کمی کے ساتھ 0.9870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 0.14 فیصد اضافے کے بعد 0.8620 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.08 فیصد مستحکم ہو کر 1.2200 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے سوئس فرانک کے خلاف 0.329 فیصد مندی کے ساتھ 0.9390 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔