سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے Upper Cap پر۔ مومینٹم انڈیکیٹرز کا جائزہ
آج Southern Gas Company سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) میں سرمائے کا بہترین حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم دیکھا جا رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر کی یہ کمپنی گزشتہ دو سال سے محدود رینج میں ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی جا رہی تھی۔ تاہم پاکستانی حکومت کی طرف سے گیس کی تلاش کے لئے کئے جانیوالے معاہدوں اور ایران کے ساتھ LPG کی درآمدات کے معاہدوں کی توثیق کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی رسد مستحکم ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ روس کی طرف سے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے دوبارہ کام شروع کرنے کے اعلان نے بھی SSGC کے سرمایہ کاروں کو ایک نئی تحریک دی ہے۔ جس کے بعد آج مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے دوران اس نے Upper Cap حاصل کر لیا ۔ جبکہ اسوقت اس میں مسلسل خریداری نظر آ رہی ہے اور یہ اسٹاک 83 لاکھ شیئرز کا والیوم سمیٹ چکا ہے۔ آج کی تیزی کے ساتھ یہ 10 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماضی میں سوئی ناردرن گیس کمپنی TRG اور AVN کی طرح انٹرا ڈے اور Holding Stock کے ٹریڈرز کا پسندیدہ ترین اسٹاک سمجھا جاتا تھا۔ آج کی تیزی کے ساتھ آنے والے دنوں میں اسکے کھوئے ہوئے لیولز بحال ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی تھی۔ اردو Markets
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج سسگک Southern Gas Company کی کم ترین سطح 9.50 اور بلند ترین لیول 10.50 رہا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اسکا لوئر لاک 8 روپے 50 پیسے اور اپر کیپ 10 روپے 50 پیسے ہے۔ اب تک اس میں 83 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔اسکے مزاحمتی لیولز (Resistance Levels) موجودہ سطح کے اوپر 10.75, 11.00 اور 11.25 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز (Support Levels) کا جائزہ لیں تو 9.25 پر پہلی سپورٹ (S1) جبکہ اسکے بعد 9.00 اور 8.75 ہیں ۔ آج اسکے محور 9.75 اور 10.15 ہیں۔ آج یہ اپنی 20, 50 اور 100DMA تینوں سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکے ٹیکنیکی انڈیکٹرز اسے 80 فیصد Bullish اور 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے جبکہ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔