پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج ۔دن کے آغاز میں منفی اور ملے جلے رجحان کے بعد دن کے وسط میں انڈیکس میں تیزی کی لہر دیکھی گئی جس کی وجہ پاکستان کے Finance Division کی طرف سے ملک کی معاشی صورتحال کی وضاحت ہے۔ Finance Division کی طرف سے جاری کردہ وضاحت میں ملک میں معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ فائنانس ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے یورو بانڈز کی ادائیگی وقت سے پہلے کر دی ہے اسکے علاوہ دیگر سکوک بانڈز کی میچورٹی سے قبل CDS (کریڈٹ ڈیبٹ سویپ) کے انشورنس پریمیئم بھی ادا یو چکی ہے۔

جاری کئے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب صرف معمول کے درآمدی بلز (Import Bills) کی ادائیگیاں ہی ہونی ہیں اور اس سے ہٹ کر کوئی بھی قرض واجب الادا نہیں ہے۔ اس لئے معاشی ایمرجنس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ فائنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی گئی ہے۔

فائنانس ڈویژن کی طرف سے اس وضاحت کے بعد KSE100 میں دن کے وسط میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جو کہ اختتام تک جاری رہا۔ انڈیکس 279 پوائنٹس کے اضافے سے 41700 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرتے ہوئے 41819 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف KSE30 بھی 82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15448 پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ دن کے وسط سے ہی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم (Capitalization) اور متاثرکن شیئرز والیوم نظر آیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button