گولڈ کی قدر میں اضافہ، خام تیل کی قدر میں کمی

آج کماڈٹی مارکیٹ میں گولڈ کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونیوالی امریکی Labour Cost report کے ملے جلے اعداد و شمار کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) اور بانڈز کی قدر میں ہونیوالی کمی ہے جس کے بعد سنہری دھات نے 1775 ڈالرز کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر لیا اور اسوقت 1782 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ Platinum بھی 26 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر کے 1019 پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف قیمتی دھات Palladium بھی 24 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1870 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اگر چاندی (Silver) کی بات کریں تو کل کی گراوٹ کے بعد آج اس میں بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے جس کے بعد یہ 22.81 ڈالرز فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔

صنعتی دھاتوں میں معاشی ترقی کا بیرو میٹر تانبا (Copper) اسوقت 8351 ڈالرز فی ٹن (3.85 ڈالرز فی پونڈ) میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سفید دھات (Nickel) کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے بعد یہ 156 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 28224 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہی ہے۔ پیتل (Tin) آج جارحانہ موڈ میں ہے اور 147.50 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 24596 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایلومینیئم آج 21 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2486 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ Lead بھی 6 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 2203 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے۔ خام لوہا (Iron Ore) آج 0.81 ڈالرز کے معمولی اضافے سے 108.49 ڈالرز فی ٹن پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ Zinc کی قدر میں 65 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 3186 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر مثبت انداز میں پیشرفت کر رہا ہے۔

اگر ذرائع توانائی کا جائزہ لیں تو قدرتی گیس (Natural Gas) آج 0.30 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ خام تیل (Crude Oil) میں آج قدرے منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ WTI Oil موجودہ سیشن میں 0.21 فیصد کمی کے ساتھ 74.26 ڈالرز جبکہ Brent Oil اسکے برعکس 0.69 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ 80.04 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دیگر ذرائع توانائی میں ایتھانول اپنی گذشتہ روز کی سطح 2.16 ڈالرز فی گیلن پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے، کوئلہ 3 ڈالرز اضافے کے ساتھ 268 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ امریکی Heating Oil بھی اپنی گذشتہ روز کی سطح 77.14 ڈالرز فی سو لٹر کی سطح پر مستحکم ہوا ہے۔

آج زرعی اجناس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گندم (Wheat) میں گذشتہ ایک ہفتے سے شروع ہونیوالی گراوٹ آج بھی جاری ہے۔ جس کے بعد یہ 308.50 ڈالر فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ Palm Oil آج بھی مندی کا شکار ہے اور 129 رنگٹس نیچے 3901 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ مکئی (Corn) 6.26 کی سطح پر مستحکم ہے جبکہ Soyabeans 15 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 448.50 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسکی فی من قیمت 14.62 ڈالرز ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button