PSX میں کاروباری دن کا منفی رجحان
آج PSX میں کاروباری دن کا منفی اختتام ہوا ہے۔ پاکستان کے سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کے ذخائر کے انتہائی کم سطح پر آنے اور چیمبر آف کامرس کی Business Confidence Report کے منفی اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔ آج مارکیٹ میں مسلسل چوتھے کاروباری سیشن کے دوران سرمائے کے حجم (Capitalization) میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے۔
آج KSE100 انڈیکس 167 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41651 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ آغاز میں یہ 41927 کی سطح تک اوپر گیا۔ تاہم پہلے ایک گھنٹے کے دوران ہی منفی رجحان کے ساتھ انڈیکس منفی مومینٹم کا شکار ہو گیا اور 41568 کی سطح تک نیچے آ گیا۔ اختتامی سیشن میں یہ 63 پوائنٹس تک بحال ہوا۔ دوسری طرف KSE30 بھی 68 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15380 پر بند ہوا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15506 اور کم ترین لیول 15363 رہا۔
آج مارکیٹ میں 353 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا ۔ جن میں سے 213 کی قدر میں کمی، 118 میں اضافہ اور 22 کے شیئرز کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔