PSX: کاروباری ہفتے کا اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آج دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا تاہم نماز جمعہ کے وقفے تک گورنر اسٹیٹ بینک کے نجی ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو نے کافی حد تک سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جس میں SBP کے گورنر نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور بیرونی ادائیگیوں کے طریقہ کار کی وضاحت بھی پیش کی جس کے بعد دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس میں دن کا اختتام 46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42698 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 41747 اور کم ترین لیول 41550 رہا۔ دوسری طرف KSE30 میں کاروباری سرگرمیاں 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15402 کی سطح پر بند ہوئیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔