چین: کورونا پابندیوں میں نرمی کے باوجود معاشی سرگرمیاں معمول پر نہ آ سکیں۔
چین میں کورونا کی وباء کے باعث عائد کی جانیوالی سخت سماجی اور معاشی پابندیوں میں شدید عوامی مظاہروں کے بعد مرحلہ وار نرمی کا سلسلہ جاری ہے لیکن چین کے زیادہ تر شہروں میں ابھی تک معاشی سرگرمیاں معمول پر نہیں آ سکیں۔ سڑکیں اور دفاتر ابھی تک ویران نظر آ رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ بہجنگ سمیت کئی شہروں میں پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد Covid کے کیسز میں ہونیوالا زبردست اضافہ ہے۔
بیجنگ میں ہفتے کے روز کورونا کے 1621 کیسز سامنے آئے ہیں۔ چینی وزارت صحت کے عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ابھی تک کورونا کے بہت سے کیسز رہورٹ نہیں کئے گئے اور وباء سے عوام بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ چینی اسٹاک انڈیکس Shanghai Composite میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاروبار میں 25 پوائنٹس کے درمیان میں رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ، سنگاپور، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاکس مارکیٹس میں بھی محدود رینج میں ٹریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔ چینی خام مال اور تیار شدہ سامان کی رسد بند ہونے سے عالمی مارکیٹ (Global Markets) میں بے یقینی اور عدم استحکام دیکھا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔