PSX میں دن کے اختتام پر منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام، عالمی معاشی ادارے IMF کی طرف سے قرض کی قسط کے اجراء میں تعطل اور پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) کے خطرناک حد تک نیچے آنے اور درآمدی بلز (Import Bills) کی کلیئرنس کے نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو رہے ہیں اور مارکیٹ کے شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی افواہیں بھی انڈیکس کے گرنے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41540 کی سطح پر بند ہوا ۔ دن کا آغاز اگرچہ مثبت سطح پر ہوا تاہم یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور 41784 کی بلند ترین سطح سے انڈیکس 41700 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے منفی رجحان کے ساتھ 41511 تک گراوٹ کا شکار ہوا۔
دوسری طرف KSE30 انڈیکس 48 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15353 کی سطح پر بند ہوا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15446 اور کم ترین لیول 15327 رہا۔ اس طرح انڈیکس کی رینج 119 پوائنٹس کے درمیان رہی۔ آج 347 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 103 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 217 کی قدر میں کمی اور 27 کمپنیز ایسی ہیں جن کے شیئرز کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔