یورو, برطانوی پاؤنڈ اور فرانک مستحکم، USD کا دفاعی انداز
آج یورپی ٹریڈنگ سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے جبکہ سوئس فرانک دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ آج فاریکس مارکیٹ امریکی CPI کے اجراء کے پیش نظر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ حقیقی سمت کا تعین آج امریکی CPI کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد کیا جا سکے گا۔
آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) مجموعی طور پر مستحکم نظر آ رہا ہے اور 0.110 فیصد اوپر 1.0550 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.11 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے خلاف یورو (EUR/AUD) اسوقت 0.404 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.5550 پر آ گیا یے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/NZD) 0.267 فیصد نیچے 1.6460 پر گراوٹ کا شکار ہے۔
یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ اور ایشیائی کرنسی 0.15 فیصد مستحکم ہو کر 0.6900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.152 فیصد مندی کے ساتھ 0.8570 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.240 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2300 پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) آج 0.043 فیصد نیچے 0.9360 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔