کینیڈا نے Crypto Leverage اور مارجن ٹریڈ پر پابندیاں عائد کر دیں۔
ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل اور کرپٹو صارفین کے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کے انکشافات کے بعد کینیڈین حکومت نے کرپٹو ٹریڈنگ کے دائرہ کار کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں Crypto Leverage اور Crypto Margin ٹریڈ پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کینیڈین سیکورٹیز ایڈمنسٹریشن (CSA) کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق کینیڈا میں جتنی بھی کرپٹو ٹریڈنگ فرمز کام کر رہی ہیں ان پر کسی بھی قسم کی مارجن یا لیوریج ٹریڈ کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پابندی کااطلاق کینیڈا کے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں پر ہو گا اور کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو متعینہ حدود کے اندر ہی کام کرنا ہو گا۔ اعلان کے مطابق اگر کسی کرپٹو ایکسچینج کا کوئی دوسرا کاروبار یا کمپنی بھی رجسٹرڈ ہے تو اسے کرپٹو ٹرانزیکشنز کو باقی سرگرمیوں سے الگ رکھنا ہو گا۔ اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں کمپنی کو کینیڈین حدود میں مکمل پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔