یورپی زون کی Industrial Production report جاری کر دی گئی۔
یورپی زون کی اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report) جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات (Eurostat) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران یورپی یونین کے ممالک کی مجموعی صنعتی پیداوار میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل اس میں 1.5 فیصد کی کمی متوقع تھی۔
جاری کئے گئے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران صنعتی پیداوار 3.4 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی اتنی ہی پیداوار کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس طرح سالانہ پیداوار توقعات کے مطابق رہی ہے لیکن ماہانہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ منفی ہےاور اسکے اثرات یورو (EUR) سمیت دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔