امریکہ: کرپٹو کرنسیز پر منی لانڈرنگ قوانین کے اطلاق کا بل زیر غور

امریکی سینیٹرز ایلزبتھ ویرن اور راجرز مارشل نے امریکی سینیٹ میں ڈیجیٹل اثاثوں پر منی لانڈرنگ قوانین کے اطلاق کا بل (Digital Assets Anti Money Laundering Act) پیش کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کرپٹو والٹس استعمال کرنیوالے صارفین کی تفصیلات ٹرانزیکشن سے پہلے اپنی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنا ضروری قرار دیا جائے گا۔

پیش کئے گئے بل کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کو گمنام اکاؤنٹس میں منتقل کرنیوالے کرپٹو نیٹ ورکس کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کاروائی کی جا سکے گی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز کینیڈین حکومت نے Crypto Leverage اور مارجن ٹریڈ پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی تھی۔ FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد دنیا بھر میں کرپٹو ریگولیشنز کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button