نیوزی لینڈ: نومبر 2022ء کی Manufacturing PMI رپورٹ جاری کر دی گئی۔
نیوزی لینڈ کی نومبر 2022ء کی Manufacturing PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں صنعتی پیداواری شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) 47.4 رہا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 47.3 رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح صنعتی شعبے پر بھی افراط زر (Inflation) کے اثرات نمایاں طور پر مرتب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور 2023ء کے پہلے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کی معیشت دیگر طاقتور ممالک کی طرح سکڑ سکتی ہے۔
رپورٹ کے اجراء کے بعد Business NZ کی ڈائریکٹر ایڈووکیسی کیتھرائن کے نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نیوزی لینڈ پر افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات دیگر ممالک کے مقابلے میں خاصی تاخیر سے مرتب ہوئے ہیں تاہم 2023ء میں معیشت کو اسی طرح کے چیلنجز درپیش رہیں گے جیسے یوکرائن جنگ کے بعد یورپ اور امریکہ کو رہے ہیں۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے اور اسکے منفی اثرات نیوزی لینڈ کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔