جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی بورڈ کے اجلاس کے بعد بینک کے سربراہ ہاروہیکو کروڈا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرح سود (Interest rate) میں کو بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ شرح پر قائم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یوکرائن جنگ کے بعد طاقتور ممالک کے مرکزی بینکوں کی طرف سے شرح سود میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی افراط زر (Inflation) کنٹرول نہیں ہو رہی ہے۔ لیکن عالمی معاشی بحران (Global Financial crisis) کے آغاز سے ہی نرم مانیٹری جاری رکھنے کے بعد جاپانی مرکزی بینک کے سربراہ ہارو ہیکو کروڈا مسلسل تنقید کی زد میں رہے ہیں، یہاں تک کہ جاپانی حکومت کی طرف سے بھی ان کے خلاف بیانات جاری کرتی رہی لیکن اس کے باوجود بھی وہ نہ صرف شرح سود کو کم رکھنے کے فیصلے پر قائم رہے بلکہ افراط زر (Inflation) بھی 3 فیصد تک موثر انداز میں محدود کر چکے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔