پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا منفی آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج بھی گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام معاشی اعشاریوں (Financial indicators) پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ گذشت رات ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف گورنر پنجاب نے بھی انہیں 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدائت کی ہے جس کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے میں PSX سے سرمایہ کاری کا انخلاء جاری ہے اور شیئر والیوم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 218 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40752 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج آغاز میں انڈیکس نے 41 ہزار کے نفسیاتی مارک کو عبور کیا اور 41037 کے بلند ترین لیول پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ تاہم شیئر والیوم کی کمی اور سرمایہ کاری کے حجم میں انتہائی کمی کے بعد فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 95 پوانٹس کم ہو کر 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 14981 کی سطح پر گراوٹ کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔