گولڈ کی Bullish ریلی 1820 کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔

آج گولڈ کی Bullish ریلی 1820 ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سنہری دھات آج امریکی سیشنز (US Sessions) کے دوران امریکی ڈالر (USD) کے دفاعی انداز اپنانے کے بعد مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔ آج جاپانی مرکزی بینک (BOJ) کی طرف سے ہونیوالی غیر متوقع اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بعد جہاں ایک طرف امریکی ڈالر اور اسکے Bonds کی Gains میں کمی واقع ہوئی ہے دوسری طرف گولڈ کی طلب (Demand) میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ موجودہ سیشنز کے دوران 30 ڈالرز اضافے کے ساتھ 30 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1818 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اگر آج گولڈ کی ٹریڈ کا مشاہدہ کریں تو یہ اپنی 200SMA سے اوپر ٹریڈ کرتا ہا 18 سو کے نفسیاتی ہدف سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا جبکہ یہ اپنی 7 اور 21 دنوں کی Static Moving Average سے بھی اوپر آ گیا ہے۔ جس کے بعد اس نے 14 دسمبر کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر لیا اور اب یہ اپنی گذشتہ 5 ماہ کی بلند ترین سطح کے بالکل ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 43 فیصد Bullish اور 43 فیصد Bearish جبکہ 14 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح اسوقت اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی نیوٹرل ہے۔ اسکا محور (Pivot) 1815 ہے۔ جبکہ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنی Midline پر آ گیا ہے۔ یہاں اگرچہ 1815 کی سطح پر Bulls کی جانب سے زبردست خریداری ہوئی ۔ تاہم یہ فیصلہ کن پوائنٹ ہے کیونکہ یہاں پر Bulls اور Bears دونوں ہی یکساں طور پر مضبوط نظر آ رہے ہیں۔ اوپر کی طرف مزاحمتی حدیں 1830، 1860 اور 1890 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 1785، 1750 اور 1720 ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسکی 21DMA بھی 1777 کی سطح پر ہے اور اس سطح پر گولڈ کو Bullish اسٹرینتھ حاصل ہو جاتی ہے۔جبکہ 1750 سے اسکا نفسیاتی لیول (Psychological Level) ہے۔ اگر گولڈ نے 1830 کی پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرنے کے بعد اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 71 تک آ جائیگا جو کہ اس کی اوپر کے لیولز تک پیشقدمی کا انڈیکیٹر ہے۔ اسکے علاوہ گولڈ ہمیشہ 1830 سے اوپر انتہائی جارحانہ موڈ اختیار کر جاتا ہے اور 1860 سے اوپر جانے کی Bullish Support حاصل کر لیتا ہے۔ تاہم یہاں اپنی اسٹرینتھ کھونے کی صورت میں یہ ممکنہ طور پر 18 سو سے نیچے 1777 کی طرف یعنی 21DMA کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button