یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان
آج یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ برطانیہ کی تیسرے کوارٹر کی منفی GDP رپورٹ کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں Risk Factor واپس آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد FTSE100 انڈیکس میں سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے انڈیکس ایک محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اسوقت برطانوی انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7522 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 7540 اور کم ترین 7496 رہی یے۔ اب تک انڈیکس میں 7 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
جرمن اسٹاک ایکسچینج (Dax) میں بھی ملا جلا رجحان اور شیئر والیوم کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ Dax30 انڈیکس 39 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 14060 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کا آغاز 14113 کی سطح سے ہوا ہے۔ بلند ترین لیول 14160 اور کم ترین 14058 ہے۔ اب تک انڈیکس میں محض 1 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ CAC40 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6577 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں بھی یہی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 26 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24045 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 11 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔
اگر یورپی انڈیکس مارک Stoxx600 اپنی گذشتہ روز کی سطح 431 پوائنٹس پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے۔ یورپ کی دوسری بڑی اسٹاک مارکیٹ فن لینڈ کیHEX آج قدرے مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ انڈیکس 28 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10972 پر ٹریڈ کرتا ہوا 11 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنیکی طرف جا رہا ہے۔ اب تک مارکیٹ میں 1 کروڑ 38 لاکھ شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) محض 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10850 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔انڈیکس اسوقت تک 1 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا ہے۔ روسی اسٹاک ایکسچینج (Moscow Interbank Exchange) میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ MOEX انڈیکس محض 11 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 2127 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آخر میں جائزہ لیں گے اسپین کے بینچ مارک انڈیکس IBEX35 کا جو کہ 8 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8294 پر آ گیا ہے۔ دن کے آغاز پر انڈیکس 8308 پر تھا جس کے بعد 8338 کی سطح تک پیشقدمی کے بعد یہ 8288 کے کم ترین لیول پر آ گیا۔ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔