PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام
آج PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکسچینج سے سرمائے کا مسلسل انخلاء دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ دو روز کے کریش کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے پنجاب کے وزیر اعلی کی برطرفی کے نوٹس کے اجراء میں تعطل کے باعث آج مارکیٹ میں کسی حد تک بحالی دیکھی گئی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس اختتامی سیشن کے دوران 495 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 39838 کی سطح پر بند ہوا آج اس کی کم ترین سطح 39330 اور بلند ترین لیول 39926 رہا۔
آج KSE30 انڈیکس 223 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14683 کی سطح پر مثبت انداز میں بند ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 14754 رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 345 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 243 کی قدر میں اضافہ، 88 میں کمی جبکہ 14 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔